صوبائی دارالحکوت ، چور ڈاکودندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علا قہ میں شہبا ز کے گھر دوڈاکو گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے3لاکھ مالیت کی نقدی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔نو لکھا میں عبا س کے گھر میں 3ڈاکو گھس گئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر5لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے اسسی طرح مسلم ٹا ؤ ن میں مد ثر کے گھر سے ڈاکوؤں نے 3لا کھ 75ہزار کی نقد ی اور دو مو با ئل فو ن سیٹ اور زیورات لوٹ لئے۔مستی گیٹ کے علا قہ میں عر فا ن سے1لا کھ 20ہزار کی نقد ی لوٹ لی جبکہ ما ڈل ٹاؤن میں عمر ان سے65ہز ار اورمز نگ میں نعیم سے50ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔علاوہ ازیں شا د ما ن میں مبین،منا واں میں شا ہد،وحد ت کا لو نی میں فا روق کی گاڑیاں اورشیر ا کو ٹ میں فیصل،نو اب ٹا ؤ ن میں جمیل،گا رڈن ٹا ؤ ن میں معظم ،ہیرمیں سبحا ن مسلم ٹا ؤ ن میں احسا ن،اورنشتر کا لو نی میں سجا دکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔