ساندہ،اوباش خاتون کونسلر کے گھر میں جا گھسا، بدتمیزی پر مقدمہ درج

ساندہ،اوباش خاتون کونسلر کے گھر میں جا گھسا، بدتمیزی پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ساندہ میں خاتون کونسلر کے گھر میں گھس کر اوباش نے بدتمیزی کی اور کپڑے پھاڑ دیے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ساندہ یونین کونسل93کی خاتون کونسلر منور بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے محلہ دار شفقت کو سرعام شراب پینے اور راہ گزرتی لڑکیوں سے بدتمیزی کرنے سے منع کیاتو وہ اس کے گھر میں گھس گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے تاہم وہ گھرسے فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -