سہ فریقی اجلاس،ایرانی وزیرخارجہ آج روس جائیں گے

سہ فریقی اجلاس،ایرانی وزیرخارجہ آج روس جائیں گے

  

تہران(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج(جمعہ کو) روس کے درالحکومت ماسکو پہنچیں گے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ماسکو میں روس اور شامی وزرائے خارجہ سے ملاقات اور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے ،شام میں بشار الاسد کی فوج کے کیمکل اٹیک کے بعد امریکی میزائل حملوں اور شام کی سنگین صورتحال کے بعد جواد ظریف کا یہ دورہ شام میں جنگ کے ممکنہ خدشات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی نے بتایاکہ جواد ظریف ماسکو میں منعقد ہونے والی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو روس جائیں گے جہاں وہ سہ فریقی اجلاس میں اپنے روسی اور شامی ہم منصبوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔جواد ریف، شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف میں ہفتہ اور اتوار کو تبادلہ خیال ہوگا۔ اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے بھی ماسکو میں منعقد ہونے والے اجلاس کے بارے میں خبر دی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -