لبنان کے صدر نے پارلیمنٹ کو ایک ماہ کیلئے معطل کر دیا
بیروت (اے پی پی) لبنان کے صدر میخائل آورن نے پارلیمنٹ کو ایک ماہ کیلئے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ارکان پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کرانا چاہتے تھے۔
، اس حوالے سے قانون سازی کیلئے (آج) جمعرات کو ووٹنگ ہوگی۔ صدر نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو ایک ماہ کیلئے معطل کر دیا جائے، آئین کے مطابق صدر کو ایسا کرنے کا اختیار حاصل ہے۔