ایسکس اور لندن کے علاقے برینٹ کراس میں آتشزدگی

ایسکس اور لندن کے علاقے برینٹ کراس میں آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)برطانیہ کے علاقے ایسکس اور لندن کے علاقے برینٹ کراس میں لگی آگ لگ گئی۔ آگ کے سبب ایم ون شاہراہ پرٹریفک جام ہوگیا، جبکہ لوٹن ایئرپورٹ پر جانے والوں کو شدید مسائل کا سامنا کر نا پڑا ۔ ایسکس کے صنعتی پارک میں لگی آگ کے شعلے میلوں دورسے دکھائی دیئے اور اسی مقام پر زورداردھماکے کے ساتھ 5فیول ٹینکروں میں بھی آگ بھڑک اٹھی ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے یا نہیں۔ گزشتہ شام برینٹ کراس کے علاقے میں بھی آگ لگ گئی تھی، جہاں80 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔آتشزدگی کے سبب موٹروے جنکشن ایک اور دو نارتھ باونڈ اور چار اور ایک ساوتھ باونڈ بند کردی گئی ،جس کے سبب شاہ راہ پر میلوں تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ٹرینوں کی سروس معطل کردی گئی جس کے سبب مسافروں کے لیے لوٹن ائرپورٹ جانا انتہائی دشوار ہوگیا۔

مزید :

عالمی منظر -