شمالی کوریاکاایٹمی بحران حل کرنے کے لئے مذاکرات شروع کئے جائیں،جاپان

شمالی کوریاکاایٹمی بحران حل کرنے کے لئے مذاکرات شروع کئے جائیں،جاپان

  

ٹوکیو(اے پی پی) جاپان نے شمالی کوریاکے ایٹمی بحران کو حل کرنے کے لئے چھے فریقی مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکومت کے ترجمان یوشیدہ سوگا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جاپان شمالی کوریا کے ایٹمی بحران کے حل کے لئے شمالی کوریا، جنوبی کوریا، جاپان، چین، امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کا خواہاں ہے۔ترجمان نے کہا کہ جاپان شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام اور میزائل مسئلے کے حل کے لئے روس اور چین کے درمیان مسلسل تعاون کی امید رکھتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -