عابد وزیر خان تعلیمی اور سماجی خدمات پر سلور جوبلی ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ کے لیے منتخب

عابد وزیر خان تعلیمی اور سماجی خدمات پر سلور جوبلی ایشین ایکسی لینس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور)پ ر) پچیسویں ایشیئن ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ کی ایوارڈز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ماہر تعلیم اور معروف سماجی شخصیت عابد وزیر خان چیف ایگزیکٹو کپس ایجو کیشن سسٹم اور چیئر مین فائدہ فاؤنڈیشن کو تعلیمی اور سماجی خدمات پر سلور جوبلی ایشیئن ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈکے لیے منتخب کر لیا گیا ہے ۔اس بات کا اعلان ایوارڈز کمیٹی کے چیئر مین سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی( رحمت اللہ علیہ) لاہور نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایشین ایکسی لینس ایوارڈ کی سلور جوبلی تقریب ہے۔اس کو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے ۔ تقریب 5مئی 2017کو الحمرا ہال نمبر 1 شاہراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد ہوگی۔
عابد وزیر خان

مزید :

علاقائی -