70 سالہ بزرگ درزی ریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا

70 سالہ بزرگ درزی ریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) قصبہ سوپور میں اس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں ایک 70 سالہ بزرگ درزی عبدالاحد متو ولد غلام محمد متو ساکنہ سنگرامپورہ سوپور پیر پھسلنے کی وجہ سے دریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ درزی صبح ساڑھے 7 بجے جامع مسجد پل کے کنارے منہ دھونے کے غرض سے گیا تھا جس دوران اس کا پیر وہاں سے پھسل گیا اور وہ دریامیں ڈوب گیا۔ جونہی یہ خبر علاقہ میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم اور غم کی لہر دوڑ گئی۔ پانی کا زیادہ اور تیز بہاو کی وجہ سے لاش کو باہر نکالنے کی کوشش ناکام ہو گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا یا نہیں۔

مزید :

عالمی منظر -