ایران کی یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں میں توسیع کی مذمت

ایران کی یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں میں توسیع کی مذمت

  

تہران (اے پی پی)ایران نے انسانی حقوق سے متعلق یورپی یونین کی جانب سے عائد شدہ پابندیوں کی مدت میں توسیع کرنے کی مذمت کی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے خلاف انسانی حقوق سے متعلق پابندیوں کی مدت میں توسیع پر مبنی یورپی یونین کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے سلسلے میں یورپی یونین کا دہرا اور سیاسی رویّہ ایک شکست خوردہ اور ناکام طریقہ کار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کو ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں حقیقت پسندانہ اور صحیح ادراک نہیں ہے اور اس نے مکمل طور پر سیاسی رویّہ اپناتے ہوئے ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں شہریوں کو حاصل حقوق سے متعلق حقائق پر اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اس قسم کی ہنگامہ آرائیوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی پروا کئے بغیر اعلی اسلامی اصولوں اور اپنے آئین کے مطابق ایرانی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ترقی دینے کے راستے پر گامزن رہے گا۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے انسانی حقوق سے متعلق ایران مخالف پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -