بھارت میں چچا نے 10 ماہ کی بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت میں چچا نے 10 ماہ کی بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  

گجرات( ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں چچا نے 10 ماہ کی بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع جمنا گر کے گاؤں کنالوس میں ایک 30 سالہ مکیش ٹھاکر نامی شخص نے اپنے کزن کی 10 ماہ کی بچی کو بد اخلاقی کانشانہ بناڈالا۔گجرات پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کاباپ گاؤں میں حجام کی دکان چلاتا ہے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ رات بچی کے باپ کاکزن اس کو سیر کرانے کیلئے گھر کے باہر لے گیا اور واپس آیا تو بچی کو گھر والوں کے حوالے کر کے تیزی سے وہاں سے نکل گیا جس کے بعد بچی کو جمنا گر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے‘‘۔ملزم نے اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

بھارت

مزید :

علاقائی -