پاکستان کی سرحد کے قریب داعش کیخلاف کارروائی ، افغانستان میں امریکہ کا نان نیو کلیئر حملہ ، 21ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرایا ، سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پاکستان کی سرحد کے قریب داعش کیخلاف کارروائی ، افغانستان میں امریکہ کا نان ...

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی افواج نے افغانستان کے مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانے پر اپنے ذخیرے کا سب سے بڑا غیر جوہری بم گرایا ہے۔ یہاں پنٹا گون حکام نے بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے ملحق ننگرہار کے علاقے میں داعش کی سرنگوں اور غار کو توڑنے کیلئے گرایا جانے والے بم کا نام ’’جی بی یو۔ 43‘‘ ہے جسے ’’بموں کی ماں‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ غیر جوہری سب سے بڑا بم ہے جسے امریکہ نے کسی جنگ میں پہلی مرتبہ استعمال کیا ہےْ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری سین سپائر نے معمول کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ بم افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شام سات بجے گرایا گیا۔ یہ ایک بڑا، طاقتور اور انتہائی درست نشانہ لگانے والا ہتھیار ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ملحق سرحد کے قریب غاروں میں سرنگیں کھود کر دہشت گردوں نے خفیہ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں جنہیں وہ افغانستان کے علاوہ پاکستان پر حملوں کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ امریکہ داعش کے خلاف جنگ انتہائی سنجیدہ طریقے سے لڑ رہا ہے اور یہ حملہ اس کاتازہ مظاہرہ ہے۔ پینٹا گون کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ بتانا مشکل ہے کہ اس حملے سے کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔پینٹا گون کے مطابقمریکہ نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا 21ہزارپاؤنڈ وزنی نان نیوکلیئر بم (Mother Of All Bomb) گرا ہے ،جس میں دولت اسلامیہ گروپ (آئی ایس )کے ایک کمپلیکس کونشانہ بنایاگیاہے ۔افغانستان میں امریکی فورسزنے ایک بیان میں کہاہے کہ صوبہ ننگرہارمیں GBU-43/Bمیسوآرڈیننس ائیربلاسٹ بم ضلع آشن میں ایک ’’ٹنل کمپلیکس ‘‘پرگرایاگیا،بم 9800کلوگرام وزنی ہے ،یہ حملہ پاک افغان سرحدکے نزدیکی علاقے میں شام 07:32منٹ پرکیاگیافضائیہ کے ترجمان کرنل پیٹ رائیڈرنے کہاکہ ،GBU-43/Bسب سے بڑا 21ہزارپاؤنڈ وزنی نان نیوکلیئربم ہے جو لڑاکامشن میں داغاگیاہے ،پنٹاگون کے ترجمان ایڈم سٹمپ کاکہناہے کہ بم ایم سی ۔130طیارے کے ذریعے داغاگیا،افغانستان میں امریکی فورسزسربراہ جنرل جوہن نکولسن کاکہناتھاکہ جیساکہ آئی ایس آئی ایس خراسان کوبھاری نقصان پہنچ رہاہے ،انہوں نے بارودی سرنگوں ،بینکرزاورٹنلزکااپنے دفاع کیلئے استعمال شروع کردیاہے انہوں نے کہاکہ ان رکاوٹوں کوتوڑنے اورآئی ایس آئی ایس خراسان کے خلاف کارروائیوں کی رفتارکوبرقراررکھنے کیلئے یہ درست اقدام ہے ۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین سپائسرکاکہناتھاکہ ہمیں انہیں آپریشنل خلاء دینے سے روکناہوگاجیساکہ ہم نے کیا۔ حملے میں خیال رکھا کہ عام شہریوں کی اموات واقع نہ ہوں ۔افغانستان سے ہرحال میں داعش کوختم کرناہے ۔یہ بم 2002-03ء میں عراق پرامریکی قیادت میں چڑھائی کے عرصے کے دوران تیارکیاگیاتھا،فضائیہ کے مطابق آخری مرتبہ 2003ء میں اس بم کاتجربہ کیاگیاتھا۔حملے میں داعش کے جنگجوہوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے۔ سب سے بڑا 21ہزارپاؤنڈ وزنی نان نیوکلیئر بم گرا یا ،پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکانے پہلی بار اس بم کا استعمال کیاہے اور افغان صوبے دھرافغانستان میں نیٹومشن نے بھی حملے کی تصدیق کردی ہے ۔ دریں اثنا افغانستان میں ہونے والی دیگر کارروائیوں میں مجموعی طور پر 80افرد مارے گئے ہیں ۔افغانستان پر حملہ کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ملٹری آپریشن کامیاب رہا ‘وہاں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -