اقلیتوں کے معاملات پر غور وخوض اور قانون سازی کیلئے کمیٹی تشکیل

اقلیتوں کے معاملات پر غور وخوض اور قانون سازی کیلئے کمیٹی تشکیل

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خا ں کے حکم پر صوبہ پنجاب کی اقلیتوں کے معاملات پر غور وخوض اور قانون سازی کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی برائے اقلیتی امور تشکیل دے دی گئی ہے ۔ صوبائی اسمبلی سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑا کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو ایکس آفیشو ممبر ،اراکین صوبائی اسمبلی شہزاد منشی،کانجی رام،ذوالفقار غوری،شنیلا روتھ و دیگر کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اقبال احمد خان نے صوبائی صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو، اور لیڈر آف دی اپوزیشن کی مشاورت سے پہلے سے قائم سٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا نام تبدیل کرکے اس میں اقلیتی امور کو بھی شامل کیا ہے تاکہ پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے معاملات بارے قانون سازی یقینی بنائی جا سکے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اقلیتوں کے معاملات پر غور وخوض اور انہیں قانونی شکل دینے کے لئے کوئی سٹینڈنگ کمیٹی موجود نہ تھی جس کی وجہ سے اقلیتوں بارے قانون سازی کے اہم امور تاخیر کا شکار ہو جاتے تھے ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور کی تشکیل کو پنجاب میں زندگی بسر کرنے والی اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود اور ترقی و خوشحالی کیلئے موثر قانون سازی کے حوالے سے مثبت اور تاریخ ساز اقدام قرار دیا ہے اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور سپیکر پنجاب اسمبلی اقبال احمد خان کاا قلیتوں کی بہتری کیلئے اس شاندار اقدام پر تمام اقلیتی برادری کی طرف سے بے حدشکریہ ادا کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -