بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کی سزائے موت برقرار

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کی سزائے موت برقرار

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی خصوصی بنچ نے بیوی سکینہ بی بی نامی خاتون پرتیزاب پھینک کراسے قتل کرنے والے شوہرکی اپیل مستردکرتے ہوئے انسدادہشت گردی عدالت لاہورکے سزائے موت دینے کے فیصلے کوبرقراررکھا ہے۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دورکنی خصوصی بنچ نے مجرم محمد ناصر کی بریت کے لئے دائراپیل پرسماعت کی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیارکیا کہ تھانہ راوی روڈ نے 9فروری 2014ء کو سکینہ بی بی پرتیزاب پھینکنے کامقدمہ اس کے شوہرمحمد ناصر کے خلاف درج کیا اورتیزاب کے نتیجے میں اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -