مودی کو کشمیر کا پانی چاہئے،کشمیری ایک آنکھ نہیں بھاتے،مشال ملک

مودی کو کشمیر کا پانی چاہئے،کشمیری ایک آنکھ نہیں بھاتے،مشال ملک

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)کشمیری حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ مودی کو کشمیر کا پانی چاہئے ،اسے وہاں کے مسلمان آزادی پسند عوام ایک آنکھ نہیں بھاتے وہ ببانگ دہل کہتا ہے کہ پاکستان کو کشمیر کے پانی کی جگہ کشمیریوں کا خون ملے گا۔وہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کررہی تھیں ، انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انسانی حقوق کی علمبردار ہے اور اس بارنے ہمیشہ مظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور اس بار سے تحریکوں نے جنم لیا لہٰذا وکلاء کشمیریوں کی کاز کیلئے ہماری مدد کریں۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے قائم مقام صدر راشد لودھی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہر سطح پر حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے غلام فرید سنوترا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، راجہ ذوالقرنین سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سید منظور گیلانی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ پر مشتمل کشمیر لاء کمیشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے مشال ملک کو یقین دلایا کہ ملک بھر کی وکلاء برادری بالخصوص لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء آپ کے ساتھ ہیں اور ہم کسی صورت اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

مودی،مشال

مزید :

صفحہ آخر -