ملک سے کر پشن کے خاتمے اور احتساب کا وقت آگیا،چوہدری سرور

ملک سے کر پشن کے خاتمے اور احتساب کا وقت آگیا،چوہدری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمدسرور نے کہا کہ پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگیں ہیں ہمیں کر پشن کیخلاف سپر یم کورٹ سے انصاف کا سو فیصد یقین ہے ‘کر پشن ختم نہیں ہوگی تو ملک بھی آگے نہیں بڑھ سکے گا ‘ہم نے ہمیشہ ملک میں عدالتوں سمیت تمام اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے کیونکہ اس سے ہی ملک اور قوم بھی مضبوط ہوگی ‘حکمرانوں کو عوام کو صحت ‘تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عوام سے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عمل کرناہوگا ‘تحر یک انصاف ہر فورم پر ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ تی رہے گی ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی اور عوامی جماعت ہے جو پہلے دن سے ملک میں کر پشن کے خلاف جس جذبے کیساتھ جنگ لڑ رہی ہے آج بھی اسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ملک سے کر پشن کے مکمل خاتمے اور احتساب کا وقت آچکا ہے اور کر پشن کر نیوالوں کو ہر صورت سزا ملے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -