ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پانی بھی نایاب ہونے سے لوگ پریشان

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پانی بھی نایاب ہونے سے لوگ پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ،شدید گرمی میں پانی بھی نایاب ہونے سے لوگ بلبلا اٹھے۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیش گوئی کر دی۔ گزشتہ روزبیشتر شہروں میں گرمی کی شدت بڑھنے سے ان علاقوں میں درجہ حرارت میں چار سے پانچ سنٹی گریڈ تک اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم سندھ کے بیشتر علاقوں اورپنجاب کے بعض شہروں میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہید بینظیر آباد ،سبی، تربت، لاڑکانہ ،چھور، لسبیلہ میں درجہ حرارت47، مٹھی، موہنجودڑو، جیکب آباد ،حیدرآباد، پڈعیدن، رحیم یار خان، روہڑی 46، سکھر، دادو، بھکر، بہاولپور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -