امریکہ،8سالہ بچے کی ڈرائیونگ پولیس افسر بھی معترف

امریکہ،8سالہ بچے کی ڈرائیونگ پولیس افسر بھی معترف
امریکہ،8سالہ بچے کی ڈرائیونگ پولیس افسر بھی معترف

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں 8سالہ بچہ اپنی چار سالہ بہن کی بھوک مٹانے کیلئے اپنے والد کی گاڑی چلا کر برگرریسٹورنٹ پہنچ گیا۔امریکی ریاست اوہائیو میں آٹھ سال کے بچے نے اپنی چھوٹی بہن کو میکڈونلڈز کا چیزبرگر کھلانے کیلئے اس وقت اپنے والد کی گاڑی گھر کے گیراج سے اس وقت نکالی جب وہ سورہے تھے۔جیکب کوہلر نامی پولیس افسر نے بچے کے بارے میں بتایا کہ اس نیایک میل تک گاڑی چلائی اور وہ بغیر کسی نقصان کے ریسٹورنٹ تک پہنچ گیا، پولیس افسر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بچے نے دورانِ سفر تمام ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اور کسی قانون کو نہیں توڑا، اس لئے کوئی چارچ فائل نہیں کیا گیا۔پولیس افسر کے مطابق بچے کا کہنا تھا کہ اس نییوٹیوب کی مدد سے گاڑی چلاناسیکھی۔

مزید :

صفحہ آخر -