کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے‘ جماعۃ الدعوۃ ملتان

کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے‘ جماعۃ الدعوۃ ملتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ملتان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے فیصلہ پر بھارتی واویلا بے بنیاد ہے۔ بھارت کی دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ہے اس حوالہ سے کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔بھارتی دھمکیاں ثبوت ہیں کہ بھارت دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ بھارت اپنے دہشت گرد بیٹے کو بچانے کی بجائے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
ورنہ آزادی کی تحریک بھارت کے مزید ٹکڑے کر دے گی ۔کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر دباؤ قبول کیا گیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔ان خیالات کا اظہار جماعۃ الدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد ،عبدالحلیم خان،محمد ارشد،عبدالرحمان،مفتی محمد زبیر ،محمد سہیل ،محمد شوکت ،محمد آصف و دیگر نے مرکز ابن باز رشید آباد میں ضلعی و تحصیلی ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم نے ضمنی الیکشن ڈرامے کا تاریخی بائیکاٹ کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ کشمیری انڈیا کا غاصبانہ قبضہ تسلیم نہیں کرتے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کشمیریوں کی موجودہ نسل عقل و شعور کی حامل ہے۔ انہیں اپنے دوست اور دشمن میں فرق معلوم ہے۔ وہ وقتاً فوقتاً ہر موقع پر پاکستانی پرچم کو لہرا کر اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو آزادی دلوانہ ہر مسلمان کا دینی و ملی فریضہ ہے، جسے ہر حال میں ادا کرنا ہوگا۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچانے میں ناکام رہی اور یوں ایک بہترین موقع گنوا دیا گیا۔ موجودہ انتخابی ڈرامہ کے دوران مظلوم کشمیریوں کی شہادت پر حکومت اپنی خاموشی توڑے اور دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو پیغام دیا جائے کہ مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی فوج کشمیریوں کے قتل عام کیلئے کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ ہندوستان سے ہر قسم کے سفارتی وتجارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔
جماعۃ الدعوۃ