شجاع آباد،خریداری انتظامات نہ ہونے پر کسان مجبوراً اپنی گندم فلور ملزمالکان کو1100روپے من فروخت کرنے پر مجبور

شجاع آباد،خریداری انتظامات نہ ہونے پر کسان مجبوراً اپنی گندم فلور ...

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)گندم کی کٹائی شروع محکمہ خوراک کی جانب سے تا حال گندم خریداری کے انتظاما ت نہ ہونے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

سے کسان مجبورہو کر فلور ملز مالکان کو گیارہ سو روپے فی من فروخت کر رہے ہیں محکمہ خوراک کی جانب سے تا حال فیلڈ سٹاف کی مرکز خریداری سنٹروں پر تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی ہے جبکہ گندم کی کٹائی زوروں پر ہے خفیہ اداروں کی جانب سے 61فیلڈ سٹاف کی تعیناتی کرپشن کی وجہ سے روک دی گئی تھی اب معلوم ہوا ہے کہ محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران کی جانب سے دوبارہ انہیں فیلڈ سٹاف کو تعینات کیا جار ہا ہے ان کی کب تعیناتی ہو گی اس بابت کچھ علم نہیں ہے دوسری جانب محکمہ مال کے پٹواریان نے خسرہ گرداوری کی تیاری کا عمل بھی تیزی سے شروع کر دیا ہے گندم کی خریداری نہ ہونے سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -