الگ صوبہ‘ خودمختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیر اہتمام آج وکلاء ہڑتال کرینگے

الگ صوبہ‘ خودمختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیر اہتمام آج ...

  

ملتان (خبر نگار خصو صی)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے آج مکمل ہڑتال کی جائے گی اوروکلاء مقدمات کی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوں گے۔اس ضمن میں بارعہدیداران کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق تخت لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورتحریک کے اہداف کے حصول اورآئینی مطالبات کے سلسلہ میں آج بروزجمعتہ المبارک کو ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال ہوگی اوروکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

وکلاء ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -