گرمی کی شدت میں اضافہ جاری‘ ملتان میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے متجاوز

گرمی کی شدت میں اضافہ جاری‘ ملتان میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے متجاوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،ڈاہرانوالہ(خبر نگار،نامہ نگار) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے اور درجہ حرارت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے گذشتہ روز ملتان میں دوپہر کے اوقات کو چلنے سے گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ، ملتان مین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.3جبکہ رحیم یار خان اور بہاولپور میں پارہ45ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا۔ گرمی کی شدت کے ساتھ معمولات زندگی متاثر ہونا شروع ہوگئے ہین مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز جنوبی پنجاب کے دیگر (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کانپور اور بہاولنگر مین 43.5 ڈی جی خان میں 42.5، کوٹ ادو میں 43.9اور کروڑ لعل میں 41.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملتان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرد و آلود ہوا ہیں چلنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ڈاہرانوالہ سے نامہ نگار کیمطابق ڈاہرانوالہ اور اس کے گرد و نواح میں اپریل کے مہینے میں گرمی کی شدید لہر نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے دن کے اوقات میں سورج آگ برساتا رہاگرم ہوائیں،تیز لو چلنے کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے،بازار سنسان کاروبار بند ہونے کی وجہ سے دوکاندار پریشانی کا شکار ہیں۔گندم کی کٹائی کرنے والے محنتوں کشوں کو مشکلات کا سامنا ہے دن کے اوقات میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچے لو لگنے سے مختلف جلدی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ گرمی سے بچنے کے لیے نوجوانوں نے نہروں کا رخ کر لیاآئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔