پی ایم اے کے شفاف الیکشن کی خواہش رکھتے ہیں‘ ڈاکٹرز

پی ایم اے کے شفاف الیکشن کی خواہش رکھتے ہیں‘ ڈاکٹرز

  

ملتان(وقائع نگار،خبر نگار خصوصی) یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ،فرینڈز گروپ ودیگر گروپس کے رہنماؤں پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج،ڈاکٹر ظفر چوہدری،ڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر وسیم ربانی،ڈاکٹر عمران رفیق،ڈاکٹر ظفر ملک،ڈاکٹر وقار شکور،ڈاکٹر فہیم لابر،ڈاکٹر فرحان خان،ڈاکٹر مرتضی بلوچ،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر وقار نیازی ودیگر ے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم اے ملتان کے الیکشن کے انعقاد کیلئے بلائی گئی جنرل باڈی میٹنگ عدالتی احکامات (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے بعد منعقد نہیں کی گئی ہے۔پی ایم اے ملتان کے عہدیداروں کی آئینی مدت دو سال تھی۔جو2012ء میں ختم ہوچکی ہے۔اب صرف قبضہ مافیا پی ایم اے پر قابض ہے جو کسی صورت بھی الیکشن کا انعقاد نہیں چاہتے۔قبضہ گروپ کی خواہش ہے کہ ان کے کچھ ڈاکٹر جب تک نشتر ہسپتال میں واپس نہیں آجاتے تب تک پی ایم اے کے الیکشن نہ کروائے جائیں انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد کے مختلف گروپوں سے بات چیت کرنے پر ڈاکٹر گروپ کا حق ہے اس کا الیکشن کے مراحل سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر اب کسی بھی صورت میں اس گروپ کا نامزد کردہ کوئی چیف الیکشن کمشنر قبول نہیں کیا جائے گا۔کیونکہ پہلے بھی انکی جانب سے نامزد چیف الیکشن کمشنر نے کاغذات نامزدگی کے آخری روز کاغذات وصول کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔پی ایم اے کے شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔جس کے یہ تمام تر کوششیں کی جارہی ہے۔ پائینیر یونٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز جمعرات کو منعقد ہوا۔جس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ،پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی،ڈاکٹر سہیل ارشد،ڈاکٹر اعجاز حسین،ڈاکٹر نصر بزدار،ڈاکٹر عبدالمنان،ڈاکٹر اسلم یوسف،ڈاکٹر ساجد امامی،ڈاکٹر طارق حمید،ڈاکٹر راشد راؤ،ڈاکٹر توفیق راؤ،ڈاکٹر ساجد اختر،ڈاکٹر سلطان کھر،ڈاکٹر رانا فرخ،ڈاکٹر وہاب،ڈاکٹر مطیع اللہ ماجد،ڈاکٹر منزہ وسیم،ڈاکٹر رانا مبارک،ڈاکٹر اکرام،ڈاکٹر سرفراز،ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر انوار،ڈاکٹر کلیم،ڈاکٹر سکندر،ڈاکٹر زبیر،ڈاکٹر ذیشان،ڈاکٹر آصف،ڈاکٹر ذوالفقار،ڈاکٹر عثمان،ڈاکٹر آصف قمر ودیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کے فیصلے کو سراہا گیا جس میں غیر آئینی اور غیرقانونی نام نہاد شرپسند عناصر کی طرف سے بلائی گئی جنرل باڈی میٹنگ کو روکنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -