نرسنگ کالج نشتر کی طالبات کا نجی ہسپتالوں میں ڈیوٹی دینے کا انکشاف

نرسنگ کالج نشتر کی طالبات کا نجی ہسپتالوں میں ڈیوٹی دینے کا انکشاف

  

ملتان(وقائع نگار)نرسنگ کالج نشتر کی طالبات کی جانب سے سرکاری طور پر ڈیوٹی نہ کرنے کی شکایت سامنے آئی ہیں۔ اس بارے میں ذرائع کے کہنا ہے کہ نرسنگ کالج میں تقریباً 200طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جنہیں ہر ماہ لاکھوں روپے مشاہرہ کی مد میں دیئے جاتے ہیں۔ فی طالبہ کو اس طرح ہزار (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

وں مشاہرہ کی مد میں ملتے ہیں۔ اور وہ پابند ہیں کہ عملی تعلیم کیلئے نشتر ہسپتال کی بجائے نجی ہسپتالوں میں ڈیوٹی دے رہیں ہیں۔ جو سراسر غلط ہے۔ حالانکہ وہ پابند ہیں سرکاری طور پر کلینکل آورز کریں، جس کے ذریعے ہسپتالوں میں مختلف وارڈز میں ڈیوٹی باری باری سرانجام دیں۔ جبکہ اس بارے مین نرسنگ کالج کی انتظامیہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈیوٹی نہ دینے کی شکایت غلط ہے۔ حکومت کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -