ابن قاسم پارک ‘ سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کیلئے خواتین اہلکار بھی تعینات

ابن قاسم پارک ‘ سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کیلئے خواتین اہلکار بھی ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے ابن قاسم پارک میں سکیورٹی کے پیش نظر انتظامات کو مزیدبہتر بنانے کے لئے خواتین اہلکاربھی تعینات کی گئی ہیں۔واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے ساتھ ساتھ جو مرد اور خواتین پارک کا رخ کر رہے ہیں دونوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔پارک میں داخلے اور اخراج کے لئے صرف ایک گیٹ مختص کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پارک میں شام کے اوقات کافی رش نظر آرہا ہے۔جس کے لئے مالیوں اور سینٹری ورکرز کی خاص ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔جوملازمین پارک کی صفائی اور پودوں کی تراش خراش میں مصروف ہیں۔پی ایچ اے انتظامیہ ابن قاسم اور شاہ شمس پارک کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -