شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جاری‘ شہری نقدی‘ موبائل فون اور موٹر سائیکلوں سے محروم

شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جاری‘ شہری نقدی‘ موبائل فون اور موٹر سائیکلوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر)شہرمیں وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔شاہ رکن عالم کے علاقہ میں عثمان سے دو مسلح افراد نے 3لاکھ نقدی چھین لی،کوتوالی کے علاقہ میں شہباز علی کاموبائل فون کار سے نامعلوم چور لے اُڑا،بی زیڈ کے علاقہ میں عمران(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
سے نامعلوم مسلح افراد نے 10ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ کچہری میں ایڈوکیٹ دلدار جان کی سیٹ سے نامعلوم چور2موبائل فون لے اڑا،دریں اثناء شہر کے مختلف مقامات سے 5موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔