مسلم لیگ ن کے پاور پراجیکٹس ناکام

مسلم لیگ ن کے پاور پراجیکٹس ناکام

  

رحیم یار خان( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ ن لیگ کو تین بار ق لیگ بنتے دیکھا پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف آ گیا تو ن لیگ آناً فاناً گمنام لیگ ہو جائیگی ۔ نندی پور ‘ ساہیوال اور بہاولپور میں لگائے گئے بجلی کے منصوبے ناکام ہو گئے اب لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کرنے والوں کو پنجاب حکومت پولیس سے ڈنڈے مروائے گی اور سنگین نوعیت کے مقدمات درج کریگی۔ 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار4سال میں لوڈ شیڈنگ ختم تو کیا پہلے سے بھی زیادہ برا حال کر دیا ہے جس کی وجہ ان کا کمیشن کھانا ہے۔ گذشتہ روز جمال دین والی میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک خط نہ لکھنے پر یوسف رضا گیلانی کو گھر بھیجنے والی عدالت اب دنیا کی بڑی کرپشن ثابت ہونے پر میاں نواز شریف کی بھی چھٹی کروائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس کا فیصلہ کرپشن کے خلاف آ گیا تو ملک کی تاریخ بدل جائیگی۔

احمد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -