سب وعدوں ‘ اعلانات پر پورا ترا ہوں

سب وعدوں ‘ اعلانات پر پورا ترا ہوں

  

میاں چنوں (نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

مہر عامر حیات ہراج نے کہا ہے کہ تلمبہ کے صحافیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں، سوشل میڈیا باہمی رابطہ کا موثر ذریعہ بن گیاہے ا ن کا کہنا تھا کہ میرے-4سالہ موجودہ حکومتی سیاسی دور میں اگر کوئی خامی ہے تومیڈیا سامنے لائے مجھے خوشی ہوگی اگر میں نے کوئی اعلان یا وعدہ کیا اور وہ پورا نہیں ہوا تو نشاندہی کی جائے تاکہ اس کے فنڈز ضائع ہونے سے بچائے جاسکیں انہوں کہا کہ انہوں نے تلمبہ پریس کلب کی بلڈنگ اور اس کی تزئین و آرائش کیلئے ایک کروڑ کے فنڈز مانگے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے یہ کوئی مسئلہ نہیں انہوں نے اپنی جانب سے پریس کلب تلمبہ کے عہدیداروں کیلئے ایک لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید بھی کوئی حکم ہو تو میں حاضر ہوں وہ پریس کلب تلمبہ(رجسٹرڈ) کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے اس موقع پراپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں مہر امجد سلیم سرگانہ کا کہنا تھا کہ صحافیوں سے میرے اچھے تعلقات ہیں اور وہ مجھے اہم مسائل کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں یہی وجہ سے کہ میں گزشتہ تین سال سے میاں چنوں میں خدمات انجام دے رہا ہوں بعدازاں پریس کلب تلمبہ کے آفس کا باقاعدہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی مہر عامر حیات ہراج اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں مہر امجد سلیم سرگانہ نے ربن کاٹ کر کیا ۔نومنتخب عہدیداران پریس کلب تلمبہ ملک سرفرازحسین ایڈووکیٹ صدر، سہیل احمد خان آفریدی جنرل سیکرٹری، چوہدری محمد اشرف جاویدسینئرنائب صدر، عبدالقیوم آفریدی نائب صدر،حافظ طالب حسین جوائنٹ سیکرٹری،حاجی نوید جمشید تگہ فنانس سیکرٹری،میاں خضرحیات سہوآفس سیکرٹری اورضیاء نقوی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھایا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -