عارف والا منگنی کیلئے جاتے مسیحی خاندان حادثے کا شکار، 3جاں بحق

عارف والا منگنی کیلئے جاتے مسیحی خاندان حادثے کا شکار، 3جاں بحق

  

وہاڑی،رحیم یار خان،کلر والی(نما ئندگان ) ٹریفک حادثات میں3افراد جان کی بازی ہار گئے ، وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق 139 چک پل 14سے ایک مسیحی خاندان ویگن نمبری 378 ایل ای آئی پر سوار ہو کر عارفوالا جا رہے تھے کہ جب بوریوالہ روڈ اڈاپکھی موٹر پر پہنچے تو اچا نک نواحی گاؤں 15ڈبلیوبی کا رہا ئشی چودھری محمد اسلم اپنے ساتھی جبار بلوچ کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری3415وی آر ایم پر سوار ہو کر پکھی موڑ اڈا پر کھڑی بس کے سامنے سے اچانک سڑک پر آگئے تو سا منے سے آئی تیز رفتار ویگن کے ڈرائیور نے انکو بچا نے کی کو شش کی مگر مو ٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جبکہ ویگن میں موجود سلیم مسیح ، یو نس مسیح ، بشریٰ بی بی ،نا ز یہ بی بی ، پا نچ سالہ بچہ اباذ مسیح ، اقبال مسیح شدید زخمی ہو گئے ،شدید زخمی چودھری محمد اسلم ہسپتال جا کر جاں بحق ہو گیا حادثہ کا شکار بد قسمت پل 14سے عارفوالہ منگنی کرنے جا رہا تھا کہ راستہ میں حادثہ پیش آگیا ۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق ظاہر پیر کا رہائشی تیس سالہ یاسین موٹر سائیکل پر شہر سے واپس گھر جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پر موٹر کاٹتے ہوئے اسے تیز رفتار کار کلٹس نے بے قابو ہوکر ٹکر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔کلر والی سے نامہ نگا رکے مطابق گزشتہ روزصبح آٹھ بجے کے قریب نواحی علاقے موضع جڑھ رتھیب کے رہائشی ناظم حسین اپنی جواں سالہ بیوئی کے ہمراہ دوائی لینے کی غرض سے کلروالی سے گزر رہاتھا کہ وہ جیسے ہی قادر پور روڈ سے جی،ٹی روڈ المعروف قاتل روڈ پر آیا شہرسلطان سائیڈ سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نمبریT.L.B.169 جوکہ کھاد سے لوڈ تھا کی زد میں گیا جس سے اس کی بیوئی نیچے آکر بری طرح کچلی گئی جس سے اس کی نعش بری طرح مسخ ہوگئی جبکہ اس کا خاونداور موٹر سائیکل محفوظ رہے حادثے سے روڈ بلاک ہوگئی جس سے میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں ،اس موقع پر موجود لوگوں نے قاتل روڈ کے نعرے لگائے اور اسے ڈبل کرنے پر زور دیا متوفیہ ایک بچی کی ماں بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -