ایپکا کا مطالبات کیلئے احتجاج جاری، آخری حد تک جانے کی دھمکی

ایپکا کا مطالبات کیلئے احتجاج جاری، آخری حد تک جانے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ بہاولپور ‘ ڈیرہ غازی خان ( سپیشل رپورٹر ‘ وقائع نگار ‘ نمائندگان ) حکومت کی طرف سے مطالبات نہ ماننے کیخلاف ایپکا کی کال پر مختلف شہروں میں احتجاج ۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق اپیکابہاولپورڈویژن کے سینکڑوں ملازمین نے شدیدگرمی کے باوجود ریلوے روڈ سے اسٹیڈیم اوراسٹیڈیم سے فریدگیٹ تک مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیااورریلی نکالی جس میں تحصیل احمدپور شرقیہ اورتحصیل یزمان کے ملازمین نے بھی شرکت کی ۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ یونٹ ایپکا نے سرکاری امور کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ایپکا یونٹ کے صدر ندیم عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی بے حسی اور مسلسل وعدہ خلافیوں کیخلاف آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن پنجاب نے ملازمین کے سکیل ریوائز نہ کرنے اور تنخواہوں میں عدم اضافہ پنجاب بھر میں ہڑتال اور دھرنوں کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق ہر جمعرات کو سرکاری کام کا بائیکاٹ کیا جائیگا ۔ دریں اثناء نذر کورائی ایپکا رہنما نے کہا کرپٹ مکار دغا باز حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل پانامہ پیپر ز پر منصفانہ فیصلہ ہو گا۔ ایپکا کے مطالبات نہ مانے گئے تو 18مئی کو اسلام آباد میں ملک بھر سے ایپکا لاکھوں ملازمین کا احتجاج حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ظالم حکمرانوں سے اپنے حقوق چھین کر لیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایپکا کے مرکزی صدر نذر حسین کورائی نے ڈیرہ غازی خان میں ایپکا کے منعقدہ کنونشن میں ایپکا بانی محمد اسحاق ساقی کی برسی پر منعقدہ کنونشن جس میں ہزاروں ملازمین نے شرکت کی خطاب کر تے ہو ئے کیا کنونشن سے ایپکا مرکزی سندھ بلوچستان و پنجاب کے رہنماؤں خالد جاوید سنگھیڑا ،عطاء اللہ ،گل فراز جدون ،مراد علی چاچڑ ،ارباب خان ،نصر اللہ ،مختیار احمد راٹھور ،شیخ سرفراز رضا اللہ والا ،میاں جاوید اقبال صدیقی ،سرفراز احمد خان ،محمد یوسف خان ترین ،محمد فضل لُنڈ ،منیر حسین لغاری ،عبد العزیز چانڈیہ ،عبد الحمید جیالا ،فضل شاکر ،جام منیر احمد ،رانا محمد افضل ،ملک رستم علی ،محمد اسلم چانڈیہ ،شہباز قلندر ،عامر کریم ،ملک عبد الرحیم ،جام محسن یٰسین ،شیخ ریاض احمد، مسز سلمیٰ نواز و دیگر نے بھی خطاب کیا مرکزی صدر نذر حسین کو رائی ،خالد جاوید سنگھیڑا ،گل فراز جدون ،مراد علی چاچڑ ،ارباب نصر اللہ ،مختیار راٹھور نے خطاب کر تے ہو ئے نواز حکومت پر شدید تنقید کی۔ کنونشن میں ایپکا بانی محمد اسحاق ساقی شہید کی برسی پر انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا ئے مغفرت مانگی گئی ۔