بنگلہ دیش ،حرکت الجہاد کے سربراہ، انکے دو ساتھیوں کو پھانسی

بنگلہ دیش ،حرکت الجہاد کے سربراہ، انکے دو ساتھیوں کو پھانسی

  

ڈھاکہ (اے این این) بنگلہ دیش نے تین شدت پسندوں کو پھانسی کی سزا دے دی۔ انہیں 2014 کے دستی بم حملے میں قصور وار پایا گیا تھا جس میں برطانیہ کے ایک سفارت کار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔گذشتہ سال کے اوائل میں ہائی کورٹ نے مفتی عبدالحنان اور ان کے دو پیروکاروں کی اپیلیں مسترد کردی تھیں، جو ممنوعہ حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ تھے۔تینوں پر انور چودھری پر حملہ کرنے کا قصور ثابت ہوگیا تھا، جو اس وقت بنگلہ دیش میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھے۔حملے میں چودھری بال بال بچے تھے ۔اس واقعے میں مزار پر موجود تین نمازی جاں بحق ہوگئے تھے۔ 2008 میں تین افراد کے قتل اور حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں انھیں سزائے موت سنائی گئی تھی

بنگلہ دیش

مزید :

کراچی صفحہ اول -