بلاول بھٹو کی بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارکباد

بلاول بھٹو کی بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارکباد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیساکھی کے میلے، جو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں منایا جاتا ہے ، کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے اپنے تہینتی پیغام میں سکھ برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان میں اپنے مذہبی و ثقافتی تہوار بھرپور انداز میں منانے کے لئے آزاد ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے تحفے کے طور دیئے گئے آئین کے باعث تمام غیر مسلمان شہریوں کو پاکستان میں مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا، جوبیساکھی کا میلہ منانے کے لئے گرونانک کی جنم بھومی ننکانہ صاحب پہنچے ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -