سخاکوٹ میں 28 اپریل کو سراج الحق شمولیتی جلسہ سے خطاب کرینگے

سخاکوٹ میں 28 اپریل کو سراج الحق شمولیتی جلسہ سے خطاب کرینگے

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان ) جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی آمیر مولانا جمال الدین نے کہاہے کہ 28آپریل کے شمولیتی جلسہ میں سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکن جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرینگے جس کے لئے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے ۔ شمولیتی جلسہ سے مرکزی آمیر سینیٹر سراج الحق اور دیگر قائدین خطاب کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے بٹ خیلہ زون کے آمیر امجد علی شاہ ، زون جنرل سیکرٹری نعمت اﷲ اور خورشید ربانی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ ضلعی آمیر نے کہا کہ 28اپریل کو ظفر پارک میں ہونے والا شمولیتی جلسہ ملاکنڈ کا سیاسی نقشہ تبدیل کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ شمولیتی جلسہ ک لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی کے شمولیتی جلسوں نے اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کردی ہے جبکہ 28اپریل کے جلسے جماعت اسلامی کے مقبولیت میں مذید اضافہ ہو گا ۔ کنونشن کے موقع پر مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دئیے گئے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -