کتب بینی جیسی سرگرمیوں کو فراغ دینا وقت کی ضرورت ہے :مشتاق غنی

کتب بینی جیسی سرگرمیوں کو فراغ دینا وقت کی ضرورت ہے :مشتاق غنی

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات مشتاق احمد غنی نے پشاور کی آرکائیوز لائبریری میں تین روزہ کتب میلے کا افتتاح کیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے مشہور کتب فروش حصہ لے رہے ہیں جبکہ اس کتب میلہ میں صوبے بھر کے کالجز اور یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے طلباء بھی شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق احمد غنی نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے صوبے کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رہنے کے ساتھ ساتھ کتابیں پڑھنے کے رجحان کو بھی تقو یت ملتی ہے ۔ کتب میلے کے انعقاد سے متعلق انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں صوبائی حکومت اس قسم کے کتب میلوں کا اہتمام صوبہ بھر میں کرانے کی خواہشمندہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں کہ صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیاں اس میلہ میں شرکت کرکے اس کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرکائیوز اینڈ لائبریریزنے بتایا کہ کتب میلہ میں کل 18سٹالز لگائے ہیں جو ملک بھر کے کتب فروشوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میلے میں تمام مضامین پر مشتمل پچاس ہزار سے زائدکتابیں موجود ہیں جن پر 10تا 20فیصد سبسڈی بھی دی جارہی ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ظفر علی شاہ نے واضح کیا کہ صوبے کے تمام کالجز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنی لائبریریز کیلئے کتابوں کی خریداری کو یقینی بنائیں تاکہ کالجوں میں کتابوں کی فقدان کو ختم کیا جاسکے

مزید :

کراچی صفحہ اول -