علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کوہاٹ ڈویژن کا دورہ ہنگو

علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کوہاٹ ڈویژن کا دورہ ہنگو

  

ہنگو(بیورورپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کوہاٹ ڈویژن کا دورہ ہنگو۔ہنگو اور دوآبہ میں جاری بی ایڈ ورکشاپ پر اطمنان کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کوہاٹ ریجن کے ڈائریکٹر طارق حسن نے ہنگو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2ہنگو اور ہائیر سکینڈری سکول دوآبہ میں جاری فرسٹ سمسٹر بی ایڈ ٹیچنگ تربیت کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر تعلیمی اداروں کے پرنسپلز شاکر احمد،محمداسرائیل، سپرڈنٹ علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی نور ولی،سنئیر سب جیکٹ سپیشلسٹ محمد آفراسیاب و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔طارق حسن نے بی ایڈ ورکشاپ میں امیدواروں کی گہری دلچسپی اور تربیتی ماہرین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھر پور اطمنان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکنڈ سمسٹر کے داخلوں کے لئے 14اپریل 2017کی حتمی تاریخ متعین کی گئی ہے اور امیدواران حتمی تاریخ تک داخلوں کو یقینی بنائیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -