ہنگو این آئی ڈی پولیو مہم کے انتظامات مکمل

ہنگو این آئی ڈی پولیو مہم کے انتظامات مکمل

  

ہنگو (بیورورپورٹ) ہنگو این آئی ڈی پولیو مہم کے انتظامات مکمل۔96ایریا سپر وائزر کی چار روزہ تربیت کا مرحلہ اختتام پزیر۔ایک لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔مجموعی طور پر 418ٹیمیں تشکیل ۔پولیو قومی ایمر جنسی قرار دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں17اپریل سے شروع ہونے والی چار روزہ این آئی ڈی پولیو مہم کے انتظامات کے تحت محکمہ صحت اور یونیسف کے اشتراک سے 96ایریاسپر وائزر کی چار روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر ہو گئی۔تربیتی ورکشاپ کے آخری روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو عطا ء المنعم ،اے اے سی عبد الحمید نے یونسف کے ڈی ایچ سی ایس او طیب رحمان،فوکل پرسن حاجی عبد الرحمان کے ہمراہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو فرائض کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چار روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔جس کے لئے مجموعی طور پر 96ایریا سپر وائزر کی نگرانی میں 354موبائل،38فکسڈاور 36ٹرانزٹ ٹیموں کو فرائض سونپی گئی ہیں۔دریں اثناء ایڈشنل ڈپٹی کمشنر عطا ء المنعم نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک قومی ایمر جنسی ہے اور پولیو کے سد باب کے لئے حکومت محکمہ صحت یونسف کے ساتھ ساتھ علاقہ مشران علماء کرام،بلدیاتی نمائندوں ،والدین اور میڈیا کا کلیدی کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس نئی نسل کے روشن مستقبل کا خطرناک دشمن ہے جس کی خاتمے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ا نہوں نے کہا کہ پولیو وائرس سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے اور پولیو جیسے موضی مرض سے نجات حاصل کرنے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کر کے نئی نسل کو کامیاب روشن مستقبل سے ہمکنار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو عملہ فرائض کی ادائیگی کو عبادت سمجھے ۔انہوں نے کہا کہ گھر گھر کی دہلیز تک پولیو قطروں رسائی کی عمل میں کوئی کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کے دوران بھر پور تعاون اور سرپرستی فراہم کرنے میں مکمل تعاون پیش کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -