صوابی میں اشتہاری مجرموں کیخلاف اکارروائی ،6اشتہاری سمیت 10سہولت کار گرفتار

صوابی میں اشتہاری مجرموں کیخلاف اکارروائی ،6اشتہاری سمیت 10سہولت کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 6اشتہاریوں سمیت 10 سہولت کار ووں کوگرفتار کر لیا۔ مدعی مسماۃ (ر) کی بیان ایف آئی آر کے مطابق ملزمان اشفاق ،شرافت اور گل خان سکنہ چھوٹا لاہور نے مستورات کی تنازعہ پر مقتول سراط خان کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سراط جان بحق ہوا ،دریں اثناء زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی تھانہ ٹوپی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کلکوٹ دیر کو قتل کیس میں مطلوب اشتہاری شیر زادہ کو گرفتار کر لیا ،جبکہ تھانہ تورڈھیرزیر نگرانی ایس ایچ او خالد اقبال خان اور تھانہ کالوخان ایس ایچ او نگاہ حسین خان نے اشتہاری شہزاد سکنہ جلبئی اور حبیب اللہ سکنہ دوبیان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ کم سن ڈرائیوران ،میوزک ریکارڈ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں کے خلاف ٹریفک پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گوہر خان ،ٹریفک انچارج جناب علی خان اور ان کے ٹیم نے ضلع بھر میں کریک ڈاون کرتے ہی ایک دن میں 75کم سن بچے کو دھرلیے ،کم سن بچے موٹر سائیکلز بے احتیاطی چلانے سے کئی قیمتی جان کی بے گناہ ضائع ہو جاتے ہیں ۔ جبکہ درجنوں افراد کو بغیر رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کو چالان کیے گئے ، ٹر یفک وارڈن پولیس نے عوام اور خاص کر والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکلز سے دور رکھیں بدیگر صورت ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی #