عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری
پشاور( کرائمزرپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عمر جاوید ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن بنیادوں پر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی میں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ( ایچ آر ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن ) جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر ( ایف اینڈ پی) نوشہرہ محمد عرفان اللہ ( پی ایم ایس ۔ بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔