لاوہ میں ن لیگ نے سب سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے،سلطان جامی

لاوہ میں ن لیگ نے سب سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے،سلطان جامی

  

لاوہ(تحصیل رپورٹر) پی ٹی آئی کے امیدوار کو اتحاد کے نام پر تین خطرناک سیاسی بیماریاں لگ چکی ہیں جن سے وہ سیاسی موت کے قریب ہیں سلطان رضا جامی، اگر تعصب کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو تحصیل لاوہ میں مسلم لیگ(ن) نے سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے ہیں ملک عادل خان ایڈوکیٹ، اگر اٹھارہ اپریل کو حلقہ کے عوام مجھے کامیاب کروائیں تو میں حلقہ کی سب سے بہترین وکالت کروں گا ملک شہر یار اعوان امیدوار برائے پی پی 23 ۔تفصیلات کے مطابق لاوہ میں مسلم لیگ(ن) کے سیاسی دھماکوں میں شدید تیزی آچکی ہے آئے رو ز پنجاب بھر کے اہم سیاسی لیڈران پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ملک شہریار اعوان کی انتخابی مہم کیلئے لاوہ اور پورے حلقہ پی پی 23 کے طوفانی دورے کرنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز لاوہ میں تین بڑے سیاسی اجتماعات سے سرگرم لیگی رہنما سلطان رضا جامی، ایم پی اے شیخوپورہ سید اشرف رسول، ایم پی اے سرگودھا ملک وحید خان، حاجی ملک لعل خان، ملک عادل خان ایڈوکیٹ، چوہدری محمد اسلم سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے پرجوش خطابات کئے ہیں۔سلطان رضا جامی نے کہا کہ اتحاد اتحاد کی رٹ لگانے والے اٹھارہ اپریل کو اپنی سیاسی موت کا انتظار کریں اور میں سیاسی دوربین سے ان کی ضمانت ضبط ہوتے دیکھ رہاہوں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز جیسے مخلص لیڈران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کیلئے ہم سب نے میاں برادران کے ہاتھ مزید مضبوط کرنے ہیں۔ملک عادل خان ایڈوکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈا ٹیم شور مچا رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے لاوہ کو کیا دیا، گرلز ڈگری کالج لاوہ، ڈگری کالج ترحدہ، تحصیل کمپلیکس لاوہ، دندہ سے لاوہ روڈ، لاوہ کی گلیوں کی تعمیرو مرمت کا آغاز بھی ہوچکا ہے یہ سب ترقیاتی کام مسلم لیگ(ن) کی مخلص قیادت اور مقامی رہنماؤں کے مرہون منت ہیں اب اگر حلقہ کے عوام ملک شہریار اعوان کو کامیاب نہ کروائیں تو اس سے بڑی بد دیانتی اور کیا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالف امیدوار کو یادرکھنا چاہئے جب وہ جوش خطابت میں لاوہ کے حقوق کے خلاف روڈ بلاک کر رہے تھے اور لاوہ تحصیل کی شدید مخالفت کی۔ملک شہریار اعوان نے کہا کہ مجھے ایک موقع دے کر حلقہ کے عوام آزما لیں کہ مجھ سے بہتر حلقہ کی کوئی وکالت کر ہی نہیں سکتا۔میں نے ہمیشہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -