تورڈھیر ،اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کا دورہ چھوٹا لاہور

تورڈھیر ،اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کا دورہ چھوٹا لاہور

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹر ستارہ ایاز کا دورہ لاہور کارکنوں کو بغاوت پر اُکسایاگیا۔ہنگامی اجلاس سے مقررین کا خطاب ،رائیزنگ سٹی تورڈھیر میں احتجاجی اجلاس صوابی ضلعی جنرل سیکرٹری اور تحصیل لاہور صدر کے خلاف مذمتی قرار داد منظور، اے این پی کے رہنما و صدر تورڈھیر ٹوحضرت علی شاکر ایڈوکیٹ،اے این پی کے سینئررہنما ظاہر شاہ ،صدر اے این پی تورڈھیرون محمد اسلام لالا،اوررئیس خان ایڈوکیٹ کا ہنگامی اجلاس سے خطاب ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحصیل لاہور کی کابینہ اور دیرینہ کارکنان کو بے خبر رکھکر ،آمرانہ طرز سیاست کی بنیاد رکھی گئی۔ پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہوئی ،محمد اسلام خان اور محمدعمران خان فورا استعفیٰ پیش کریں ۔ دونوں کو غیر ذمہ دارانہ انداز گفتگو پر معافی مانگنی ہوگی۔ متفقہ قرار داد،ہم اپنی آواز ضلعی کابینہ ؍صوبائی کونسل اور مرکزی کابینہ تک ضرور لے چلینگے۔ایکشن نہ لینے کی صورت میں ہم پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرینگے۔ نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنوں نے سینٹر ستارہ آیاز کے خلاف علم بلند کر دیا۔ محمد اسلام خان اور محمدعمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ،تحصیل لاہور کے کارکنوں کو بے خبر رکھکر غیر آئینی انداز اپنانے سے کارکنوں کو بغاوت پر آمادہ کیا گیا۔ یہ پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ۔ بلکہ یہ تو ہمارے اجداد سے ہمیں ورثے میں ملی ہے۔ جو رور ولی کے انداز سے چلانی ہوگی۔ ستارہ ایاز کاتحصیل لاہور کا دورہ منفی نتائج لارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہاں تورڈھیر دونوں یونین کونسلوں کے پارٹی کارکنوں کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت حاجی صاحب ،حجرہ ضلعی ممبر حاجی محمد زبیر خان منعقد ہوا۔ جس میں بھاری تعداد سے کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایک مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔ کہ اگر مذکورہ لوگوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ توہم ایک ذمہ دارانہ احتجاج کرینگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -