تھر میں فلاحی سرگرمیوں نے بھارتی پراپیگنڈے کو ناکام کر دیا،اعجازچوہدری

تھر میں فلاحی سرگرمیوں نے بھارتی پراپیگنڈے کو ناکام کر دیا،اعجازچوہدری

  

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ملک بھر کے بچوں کے لیے کام کر رہی ہے ، تھر میں قوم کے مستقبل کو بچانے کے لیے ایک ہزار سے زائد پانی کے منصوبوں کو مکمل کیا جا چکا ہے ،تھر میں فلاحی سرگرمیوں نے بھارتی پراپیگنڈے کو ناکام کر دیا ،بھارت کی جانب سے کشمیر میں قتل عام کے خلاف جس طرح حافظ سعید نے بھارت کو للکارا وہ قابل فخر ہے ، ان کا نام تاریخ میں پاکستان کے ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا پاکستان میں جتنی خدمت حافظ سعید نے کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، بچے ہمارا مستقبل ہیں ، تحریک انصاف سیاسی طور پر لوگوں کو اچھا مستقبل دینے کے لیے کام کر رہی ہے جبکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن قوم کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے ، ایف آئی ایف نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا ،’’ تعلیم عام کرو‘‘ کے تحت پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے سات مختلف مقامات پر مستحق بچوں میں سکول بیگ تقسیم کر رہے ہیں ، معاشرے میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے معاشرے کا نظام بگڑ رہا ہے ،ان خیالات کا اظہاراے سی اسلام آباد کیپٹن اصغر علی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری، مسؤل جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد شفیق الرحمن، اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ڈپٹی مئیر علی اعوان ، صدرنیشنل یوتھ اسمبلی حنان عباسی،چئیرمین یونین کونسل سید پور ویلج شیراز کیانی ، شوکت سلفی ودیگر نے سید پور ویلج میں ’’تعلیم عام کرو‘‘ پروگرام کے تحت بچوں کو سکول بیگ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تعلیم عام کرو پروگرام کے تحت سید پور ویلیج میں 300سے زائد بچوں میں سکو ل بیگ تقسیم کیے گئے ۔ اے سی اسلام آباد کیپٹن اصغر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اچھا کام کرے اسے سراہنا چاہیے ،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ حافظ سعید نے پاکستان کی جتنی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، بھارت کشمیر میں قتل عام کر رہا ہے حافظ سعید نے جس طرح اسے للکارا ہے اور بھارت کے مکرو عزائم کو بے نقاب کیا اس سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہو گیا، بلاشبہ انہیں پاکستان کی تاریخ میں ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بھارت جنگی جرائم میں ملوث ہے ، فلاح انسانیت کو فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، وہ جب بھی بلائیں گے حاضر ہوں گا علی اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی طور پر قوم کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے جبکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن قوم کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے ،شفیق الرحمن نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں نے بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کو کچل دیا جو لوگ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اب وہ چود ہ اگست کو پاکستان زندہ باد ریلیاں نکال رہے ہیں ،لوگوں کی خدمت دلوں کو بدل دیتی ہے ، تھر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 1300کنوئیں مکمل کیے جا چکے ہیں اسلام آباد میں تعلیم عام کرو منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں سات مختلف مقامات پر بیگ تقسیم کیے جائیں گے اسلام آباد میں بلا تفریق مذہب لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں حنان عباسی نے کہا کہ معاشرے میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے وہی لوگ اچھے ہیں جو انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں میں ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے،شیراز کیانی نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے گاؤں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اہتمام کیاجب بھی کبھی مشکل گھڑی آئی قوم کی مدد کے لیے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار پہنچے ہیں اور اپنا فریضہ سرانجام دیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -