فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کانوکیشن کا انعقاد

فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کانوکیشن کا انعقاد

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں بزنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے پاس آ ؤ ٹ ہو نے والے طلباء و طالبات کے لیئے کانوکیشن 2017کا انعقا د کیا گیا ۔میجر جنر ل خادم حسین ہلال امتیاز (ملٹری)ریٹائرڈ، ریکٹر فاؤنڈیشن یونیورسٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرفاؤنڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس، بریگیڈیئر ڈاکٹر اختر نواز ملک ریٹائرڈ بھی موجود تھے ۔کانوکیشن میں 188 طلباء و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں۔ مہمان خصوصی نے 5گولڈ میڈل، 5سلور میڈل ، 20امتیازی سرٹیفیکیٹس اور 34 میر ٹ سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے۔ ڈائریکٹرایف یو آ ر سی نے اپنے خطاب میں کیمپس کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔مہمان خصوصی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی عالمی سطح کے گریجویٹس پیدا کررہی ہے جو پاکستا ن کی ترقی کے لیئے پُر عزم اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹیز کو تعلیمی اور تحقیقی میدان میں اعلیٰ معیا ر حاصل کرنے کے لئیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ فاؤنڈیشن یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ کے فروغ کے لیئے مکمل طور پر کوشا ں ہے تاکہ اس سے مختلف معاشرتی مسائل کا سدِباب اور اُن کا حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے گریجویٹس کی نشو ونما میں فیکلٹی کے کردار کی تعریف کی اورحاضرین کوبتایا کہ بہت جلد فاؤنڈیشن یونیورسٹی میں میڈیا ہاؤس ، ایف ایم چینل اور سائیکالوجیکل کلینک جیسے منصوبوں کی تکمیل ہوجائے گی ۔ میجر جنر ل خادم حسین( ریٹائرڈ)نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ فیکلٹی ،انجینیرز اور بزنس مینیجرز کی پیداوار ملکی ترقی کے لےئے نہایت اہمیت کی حاملہے اور یہ وقت کا تقاضا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں ۔ گریجویشن مکمل کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباددیتے ہوئے مہمان خصوصی نے امیدظاہرکی کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے گریجویٹس اپنی انتھک محنت اورلگن سے پاکستان کوخوشحال اوردنیاکے ترقی یافتہ ممالک میں نمایاں مقام دلانے کے لیے اپنا کرداراداکریں گے ۔تقریب کے آخرمیں ڈائریکٹرفاؤنڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -