ٹانک ،غری سرکاری تنظیموں میں بغیر انٹر ویو کے بھرتیوں کا انکشاف

ٹانک ،غری سرکاری تنظیموں میں بغیر انٹر ویو کے بھرتیوں کا انکشاف

  

ٹانک(نمائندہ پاکستان)غیر سرکاری تنظیموں میں بغیر ٹسٹ انٹرویو کے بھرتیوں کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق ٹانک میں پولیو اور نیوٹریشن پر کا م کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ریلیف پاکستان اور آئی کان نے پڑھے لکھے مقامی افراد کو نظر انداز کرکے بغیر ٹسٹ انٹرویو کے خلاف میرٹ بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا ذرائع کے مطابق مذکورہ غیر سرکاری تنظیموں نے بھرتیاں کچھ لو کچھ دو کے تناظر میں کی ہوئی ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہناتھا کہ ٹانک جیسے پسماندہ علاقہ میں پہلے ہی سے روزگار کے مواقع کم ہے تو رہی سہی کسر ان خلاف قانون بھرتیوں نے پوری کر دی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹانک ،کمشنر ڈیرہ ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے ورنہ ڈپٹی کمشنر افس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -