چارسدہ ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 4اشتہاری گرفتار

چارسدہ ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 4اشتہاری گرفتار

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤ ن ۔چار اشتہاری گرفتار۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے چار کلاشنکوف ، تین پستول ، پانچ رائفل ، سینکڑوں کارتوس اور دو کلو چرس بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی شبقدر محمد فیاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرو کلے واجد خان، ایس ایچ او شبقدر بسم اللہ جان خان ، ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس افتخار خان اور ایس ایچ او تھانہ بٹگرام جواد خان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار اشتہاریوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار کلاشنکوف ، تین پستول ، پانچ رائفل ، سینکڑوں کارتوس اور دو کلو چرس برآمد کیا ۔ اشتہاری مجرمان میں درویش، مکرم پسران عزیزاللہ ساکنان لنڈے سڑک پشاور حال عقرب ڈاگ شبقدر ،شیراز ولد و لی محمد اور ولی محمد ولد لعل محمد ساکنان آمان کوٹ پبی بھی شامل ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -