کنب شہر میں نکاسی آب کی بحالی کی اسکیم مکمل ہوگئی

کنب شہر میں نکاسی آب کی بحالی کی اسکیم مکمل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کنب شہر میں نکاسی آب کی بحالی اور توسیع سے متعلق منصوبے کیلئے 94.930 ملین روپے کی ایک اسکیم 2010 ء میں منظور کی گئی تھی ، جو جون 2012ء میں مکمل ہو گئی اور اس اسکیم کو آزمائشی بنیاد پر اطمینان بخش طریقے سے چلایا گیا ۔ جمعرات کو سندھ اسمبلی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم ستمبر 2012 ء میں ٹی ایم اے کوٹ ڈی جی کے حوالے کر دی گئی اور اب اس کی دیکھ بھال متعلقہ ٹی ایم اے کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں فیاض علی بٹ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں فقط ایک شخص اکرم ولد محمد اسلم مرحوم کو چوکیدار کی حیثیت سے حیدر آباد ریجن میں فوتی کوٹے پر ملازمت دی گئی اور اس حوالے سے سمری کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ نے دی تھی ۔