چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ وومن کمیٹی کے تحت عالمی یوم خواتین کی تقریب

چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ وومن کمیٹی کے تحت عالمی یوم خواتین کی تقریب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(آئی کیپ) کی جانب سے حال ہی میں قائم کردہ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ وومن کمیٹی(سی اے ڈبلیو سی) نے عالمی یوم خواتین کے موقع آئی کیپ اسلام آباد آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔تبدیلی کیلئے تیار رہیئے کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں شہر کی معروف تجارتی و کاروباری شخصیات،ماہرین تعلیم،چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس خواتین اور دیگر معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عالمی یوم خواتین دنیا بھر میں 8مارچ کو منایا جاتا ہے ،تاہم حال ہی میں قائم کردہ آئی کیپ کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ وومن کمیٹی کی جانب سے اس ضمن میں اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد 11اپریل کو کیا گیا ۔ایس ای سی پی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بشری اسلم نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اسلام آباد میں تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے،21برس قبل جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت محض اس پروفیشن میں تین خواتین طلباء موجود تھیں جبکہ آج جڑواں شہروں میں کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس خواتین کی تعداد 55تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہزاروں طالبات ٹرینی ہیں،آئی کیپ کے کونسل ممبر راشد ابراہیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین صنفی امتیاز کی نفی کے طور پر منایا جاتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ آئی کیپ کی جانب سے وومن کمیٹی کا قیام ثابت کرتا ہے کہ ہم خواتین کے کردار کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور برابری کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -