کراچی: ماڈل کالونی میں لڑکی مبینہ طور پر جھلس کر ہلاک

کراچی: ماڈل کالونی میں لڑکی مبینہ طور پر جھلس کر ہلاک

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں نوجوان لڑکی مبینہ طور پر جھلس کر ہلاک ہوگئی ، لڑکی کی خالہ کے مطابق اس کو دو لڑکوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔ایس پی شاہ فیصل علی آصف کے مطابق لاڑکانہ کی رہائشی نوجوان لڑکی اپنی خالہ کے گھرآئی ہوئی تھی۔ خالہ کے مطابق لڑکی کو دو نوجوانوں نے پیٹرول چھڑک کر جلایا ہے۔ایس پی شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر خالہ کا بیان بھی مشکوک لگتا ہے ،خالہ کاکہنا ہے کہ جس وقت لڑکی کو جلایا گیا وہ نہارہی تھی ۔لڑکی کی خالہ کے مطابق دو لڑکوں نے گھر میں داخل ہوکر لڑکی پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی ،مقتولہ کی خالہ کے مطابق اسے اس وقت پتا چلا جب وہ نہاکر نکلی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -