ٹڈاپ اسکنڈل کیس کے 26 مقدمات کی سماعت ملتوی

ٹڈاپ اسکنڈل کیس کے 26 مقدمات کی سماعت ملتوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکنڈل کیس کے 26 مقدمات کی سماعت فاضل جج کی رخصتی کے باعث 11مئی تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کووفاقی انٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکنڈل کیس کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش نہ ہوسکے ۔دوسری جانب فاضل جج کے رخصتی باعث سماعت11 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، عبدالکریم داؤد پوتہ سمیت دیگر ملزمان پر 2008 میں فریڈ سبسڈی کی مد میں سات ارب روپے سے زائد کرپشن کرنے کا الزام ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے تمام مقدمات میں بریت سے متعلق درخواست دائر کی جا چکی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -