کراچی: پی پی وفد کی پی ایس پی کے رہنماؤں سے ملاقات

کراچی: پی پی وفد کی پی ایس پی کے رہنماؤں سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے باہر پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے جاری دھرنے سے پی پی کے وفد نے ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین نے کہا کہ پی ایس پی کیساتھ متعد دنکات پراتفاق ہوگیا اور امید ہے جلد دھرنا ختم کیا جائے گا۔پی ایس پی کی جانب سے مذاکرات ناکام قرار دیتے ہوئے دھرنا جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر کئی روز سے جاری دھرنے سے بل آخر پیپلز پارٹی کے رہنما ملاقات کے لئے پہنچ گئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے آئے ہوئے وفد میں وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ، وقار مہدی اور راشد ربانی کو پی ایس پی کے رہنماؤں نے خوش آمدید کہا ۔اس موقعے پر ناصر حسین شاہ نے پی ایس پی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کیساتھ متعدد نکات پراتفاق ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ انتظامی اشوزپراتفاق نہیں ہوا،ان پربات چیت جاری ہے۔ کچھ باتیں ہم نے ان کی تسلیم کرلی ہیں، کچھ یہ ہماری بھی تسلیم کرلیں، بہت ہوگیااب بس کریں اور احتجاج ختم کریں۔اس موقع پر پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا مطالبات پرواضح پیش رفت تک احتجاج جاری رہیگا، جب تک عوامی مسائل حل نہیں کیے جاتے حتجاج جاری رہیگا۔مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے تمام تر مطالبات جائز ہیں اور ان کو پورا کیا جانا چاہیئے۔ ڈاکٹر صغیر نے مزید کہا ایشوز صرف سندھ حکومت کے ساتھ نہیں وفاق کے ساتھ بھی ہیں۔ حکمت عملی کے ساتھ بیٹھے ہیں جلد اگلا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔