رینجرز کا عزیز آباد میں آپریشن،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز نے عزیز آباد میں 90 کے قریب سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 90 کے قریب رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی ۔ اس دوران مخصوص گلیوں کے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور رینجرز کی نفری واپس چلی گئی ۔ دوسری طرف سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے ۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ، ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ ان سے برآمد اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل پولیس نے تحویل میں لے لی ہے ۔