میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیا، کام کا معیار بہت اچھا ہے،چینی قونصل جنرل

میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیا، کام کا معیار بہت اچھا ہے،چینی قونصل جنرل

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں کو انتہائی تیزی سے آگے بڑھایا ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے کام کرنے کی رفتار غیرمعمولی حد تک حیران کن ہے۔پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں کا اعلیٰ معیار اور رفتار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور صوبے میں منصوبوں کو مثالی رفتار سے آگے بڑھانے کا کریڈٹ بلاشبہ شہبازشریف کو جاتا ہے۔چینی قونصل جنرل نے ان خیالات کا اظہارچینی کمپنی ڈیگانگ کے چیئرمین گوآن جیان زونگ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کام کرنے کی رفتار اور انتھک محنت کا اعتراف چین میں بھی کیا جاتاہے اور آپ نے پاک چین تعلقات کو فروغ دینے اورسی پیک کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور سی پیک کے منصوبوں میں آپ کا بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف انتہائی تیزی سے کام کرکے نتائج حاصل کرتے ہیں ۔چینی قونصل جنرل نے بتایا کہ میں نے گزشتہ روز اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیااورمنصوبے پر کام کا معیار بہت اچھا ہے جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

چینی قونصل جنرل

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -